Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
ادب اور اجازت طلب کرنے کا بیان
ادب اور اجازت طلب کرنے کا بیان
عَنْ مُحَمَّدِ بن سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُول اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: زَرَعْتُ، وَلَكِنْ لِّيَقُلْ: حَرَثْتُ قال محمدٌ: قَالَ أبو هريرة : أَلَمْ تَسْمَعُوا إلىٰ قَولِ اللهِ تَباركَ وتَعالىٰ : اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَ ﴿ؕ۶۳﴾ ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَہٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ ﴿۶۴﴾ .(الواقعة)
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کوئی شخص یہ نہ کہے کہ میں نےاگایاہے بلکہ یہ کہوکہ میں نےکاشت کیاہے، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں سنا: ﴿(الواقعة۶۳،۶۴﴾ ۔ ترجمہ:”اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہواسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم ہی اگانے والے ہیں؟“