ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ عمررضی اللہ عنہ خطبۂ جمعہ دے رہے تھے، اچانك ایك آدمی ( اور ایك روایت میں ہے عثمان رضی اللہ عنہ )مسجد میں داخل ہوا۔ تو عمررضی اللہ عنہ نے كہا: تم نماز سے پیچھے کیوں رہتے ہو؟ اس آدمی نے كہا: معاملہ دراصل یہ ہے كہ میں نے اذان سنی تو وضو كر لیا۔ عمررضی اللہ عنہ نے كہا: كیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص جمعہ كے لئے جائے تو غسل كر لے؟