Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
اذان اور نماز كا بیان
اذان اور نماز كا بیان
عن أبي ذَر عن النَّبِي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال: تُعَاد الصّلاةُ مِنْ مَّمَرِّ الْحِمَارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْكَلْبِ الْأَسْوَد، قُلْتُ(عبدالله بن صامت):ما بَالُ الْأَسْوَدِ مِنْ كَلبِ الْأَصْفَر مِنْ كَلْبِ الْأَحْمَر؟ فَقَال: سَألتُ رَسُولُ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كَمَـا سَأَلتَـنِي، فَقَـال:
الْكَلبُ الْأَسْوَد شَيْطَانٌ
ابو ذررضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں كہ گدھے، عورت اور سیاہ كتے كے گزرنے كی وجہ سے نماز دہرائی جائیگی۔ عبداللہ بن صامت نے كہا: كالے كتے كا، زرد اور سرخ كتے سے فرق كیوں ہے؟ تو انہوں نے كہا میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سوال كیا تھا جس طرح تم نے مجھ سے كیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كالا كتا شیطان ہوتا ہے۔