Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
اذان اور نماز كا بیان
اذان اور نماز كا بیان
عَنْ مُحَمَد بن إِسْمَاعِيل قال: قيْل لَعَبْد الله بن أبي حَبِيبَة: هَل أَدْرَكت من رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم ؟ قال: جَاءَنَــــا رَسُولُ الله في مَسْجِدِنَا بِــ(قُـبَـاء) فَجِئْـتُ وَأَنَـا غُلَامٌ (حَدَثٌ) حَتَّى جَلَسْتُ عَنْ يَمِينِه (وجَلَسَ أَبُو بَكَر عَنْ يَسَارِه) ثُمَّ دَعَا بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ ثُمَّ أَعْطَانِيه وَأَنَا عَن يَمِينه فَشَرِبتُ منه ثُم قَامَ يُصَلِّي فَرَأَيْتُه يُصَلِّي في نَعْلَيْه
محمدبن اسماعیل سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ عبداللہ بن ابی حبیبہرضی اللہ عنہ سے كہا گیا كہ كیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے كوئی چیز حاصل كی ہے؟ انہوں نے كہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس (قباء) میں ہماری مسجد میں آئے، میں ابھی نوجوان ہی تھا۔ میں آپ كے دائیں طرف بیٹھ گیا،( اور ابو بكررضی اللہ عنہ آپ كے بائیں جانب بیٹھ گئے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب منگوایا اور اس میں سے پیا، پھر مجھے دے دیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے دائیں طرف تھا۔میں نے اس میں سے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كھڑے ہو كر نماز پڑھنے لگے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو دیكھا كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے۔(612) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَرْفُوْعاً: جُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ .