انسرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح كی نماز كے وقت كے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے ایک دن طلوع فجر کے (فوراً) بعد نماز پڑھی ۔ پھر (دوسرے دن) كچھ روشنی میں نماز پڑھی۔ پھر فرمایا: صبح كی نماز كے وقت كے بارے میں پوچھنے والا كہاں ہے؟ ان دونوں اوقات كے درمیان وقت ہے۔