) جابررضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جوشخص اس بات سے ڈرے كہ وہ رات كے آخری حصے میں قیام نہیں كر سكے گا، تووہ رات كے ابتدائی حصے میں وتر پڑھ لے، اور جوشخص یہ خواہش ركھے كہ آخری حصے میں قیام كرےگا تورات كے آخری حصے میں وتر پڑھے۔ كیونكہ رات كے آخری حصے كی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ اور یہ افضل ہے