Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ
اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان
قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ
اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان
عن عَائشَة، قَالَتْ: كَانُوْا في الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا عَقُّوا عَنِ الصَّبِيِّ خَضَبُوا قُطْنَةً بِدَمِ الْعَقِيقَةِ، فَإِذَا حَلَّقُوا رَأْسَ الصَّبِيِّ وَضَعُوْهَا عَلَى رَأَسِهِ، فَقَال النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : اجْعَلُوْا مَكَانَ الدَّم خَلُوْقاً يَعْنِي : فِي رَأْسِ الصَّبِيِّ يَوْمَ الذَبْحِ عَنْهُ
) عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں كہ: جاہلیت میں جب لوگ عقیقہ كرتے توعقیقے كے خون میں روئی كاٹكڑا بھگوتے، جب بچے كا سرمونڈتے تواس روئی كو بچے كے سر پر ركھتے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خون كی جگہ تم خلوق (خوشبو) لگاؤ، یعنی ذبح كے دن بچے كے سر پر۔