Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ
اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان
قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ
اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان
عن جَابِر بن سمرة، أَن رَجُلًا كَانَتْ لَه نَاقَةٌ بِالْحَرَّة فَدَفَعَهَا إلى رَجُلٍ وَقَد كَانَتْ مَرِضَتْ فَلَمَّا أَرَادَتْ أَن تَمُوتَ قَالَت لَه امْرَأَتَهُ: لَونَحَرْتَهَا وَأَكَلْنَا مِنها فَأَبَى وَأَتَى رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَكَرَ لَه ذَلِكَ فَقَال: أَعِنْدَكُم ما يُغْنِيكُم ؟ قال: لَا قال: فَكُلُوهَا – يعني: النَّاقَةَ- وكَانَت قَدْ مَاتَتْ قَالَ: فَأَكَلْنَا من وَدَكِهَا وَلَحْمَهَا وَشَحْمَهَا نَحواً من عِشْرِين يَوْمًا ثم لَقِي صَاحِبُهَا فَقَال لَه: أَلَا كَنْتَ نَحَرْتَهَا؟ قال: إِنِّي اسْتَحْيَيْتُ مِنْكَ.
جابر بن سمرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ (حرہ) میں ایك آدمی كی اونٹنی تھی۔اس نے ایك آدمی كووہ اونٹنی دے دی، اونٹنی بیمار ہوگئی، جب وہ مرنے لگی تواس كی بیوی نے اس سے كہا: اگر تم اسے نحر كر دواور ہم اس كا گوشت كھائیں، اس نے انكار كر دیا۔وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور اس بات كا تذكرہ كیا ، آپ نے فرمایا: كیا تمہا رے پاس اتنی خوراك ہے جو تمہیں كافی ہو؟ اس نے كہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تب اسے كھالو۔ اونٹنی مرچکی تھی، اس نے كہا: ہم نے اس کا،گوشت اور چربی تقریباً بیس دن كھائی، پھر اس كا مالك ملا تواس نے اس سے كہا: تم نے اسے نحر كیوں نہ كر دیا؟ اس نے كہا: مجھے تم سے شرم آتی تھی۔( )