Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ
اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان
قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ
اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان
عن أَم عبد الله أُخْت شِدَاد بن أَوْس أَنَّها بَعَثَتْ إلى النَّبِي صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِقَدحِ لَبَن عِنْد فِطْرِه وَذَلك في طُوْلِ النَّهَار وَشِدَّة الْحَرِّ فَرَدَّ إِلَيْهَا رَسُولَها: أَنَّى لَكِ هذا اللَّبَن ؟ فقَالَت: لَبَنٌ مِنْ شَاةٍ لِي. فَرَدَّ إِلَيْهَا رَسُولها: أَنَّى لَك هَذِه الشَاة ؟ قَالَت: اشْتَرَيْتُهَا من مَالِي، فَشَرِبَ فَلَمَا كَان مِن الْغَدِ أَتَتْ أَمُّ عَبْدِ الله رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ الله بَعَثْتُ إِلَيْكَ بِذَلِكَ اللَّبَن مُرَثَيِةً لَك من طُول النَّهَار وشدَّة الْحَرَّ فَرَدَدْتَّ إِلَيَّ فِيْهِ الرَّسُول؟ فَقَال رَسُول اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أُمِرَتِ الرُّسُلُ قَبْلِي أَلَّا تَأْكُلَ إِلَا طَيِّبًا وَلَا تَعْمَلَ إِلَا صَالِحًا
ام عبداللہ اخت شداد بن اوس سے مروی ہے كہ اس نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس افطار كے وقت دودھ كا ایك پیالہ بھیجا(۔ یہ روزہ ایک طویل اور شدید گرمی کے دن میں تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےخادم کوواپس لوٹادیا اور پوچھا کہ: یہ دودھ كہاں سے آیا ہے؟ انہوں نے كہا كہ یہ میری بكری كا دودھ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ پوچھا: یہ بكری كہاں سے آئی ہے؟ انہوں نے كہا: میں نے اپنے پیسوں سے خریدی ہے۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ پی لیا۔ دوسرے دن ام عبداللہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئیں اور كہا: اے اللہ كے رسول ! میں نے آپ كی طرف گرمی کی شدت اور دن کی طوالت کا خیال کرتے ہوئے دودھ بھیجا تھا،توآپ نے اس دودھ کے بارے میں خادم کوواپس بھیج دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے پہلے رسولوں كوحكم دیا گیا تھا كہ صرف حلال وپاكیزہ ہی كھائیں اور نیک عمل كریں۔