عائشہ رضی اللہ عنہ كہتی ہیں كہ علیرضی اللہ عنہ ایك سفر سے آئے توہم نے ان كے سامنے قربانی كا گوشت پیش کیا ۔ انہوں نے كہا: جب تك میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ پوچھ لوں اسے نہیں كھاؤں گا۔ كہتی ہیں كہ علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس) ذی الحجہ سے (اگلے) ذی الحجہ تك اسے كھا سكتے ہویعنی قربانی كے گوشت كو۔( )