عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ عبدالقیس كے وفد نے کہا:اے اللہ كے رسول ہم كس برتن میں پئیں ؟ آپ نے فرمایا:کدوکے برتن میں نہ پیؤ،نہ تار کول کے برتن میں اور نہ لکڑی کے برتن میں اور مشكیزوں میں نبیذ بناؤ۔ انہوں نے كہا : اے اللہ كے رسول اگر مشكیز وں نبیذ تیز ہوجائے؟ آپ نے فرمایا: پانی ڈالو، انہوں نے كہا: اے اللہ كے رسول...... آپ نے تیسر ی یا چوتھی مرتبہ فرمایا: اسے پھینك دو، پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ پر شراب، جوا اور طبلہ حرام كر دیا ہے۔ اور فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ سفیان کہتے ہیں کہ: میں نے علی بن بذیمہ سے پوچھا کہ: ‘‘الکوبہ’’ کیا چیز ہے؟ انہوں نے بتایا کہ طبلہ یا ڈھول۔