) قتیلہ بنت صیفی جہنیہ سے مروی ہے كہ ایك یہودی عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا، اور كہنے لگا: اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ اچھے لوگ ہیں اگر آپ شرك نہ كریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ یہ كس طرح ہے؟ اس نے كہا: جب آپ قسم كھاتے ہیں توكہتے ہیں، كعبہ كی قسم ۔ قتیلہ نے كہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر خاموش رہے پھر فرمایا: جوشخص قسم كھانا چاہے تووہ كہے رب كعبہ كی قسم۔اس نے كہا: اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ اچھے لوگ ہیں اگر آپ اللہ كے ساتھ كسی اور كوشریك نہ بنائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ یہ كس طرح ہے؟ اس نے كہا: آپ كہتے ہیں جواللہ چاہے اور جوتم چاہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كچھ دیر خاموش رہے پھر فرمایا: جس نے كہہ دیا سوكہہ دیا۔ جوشخص یہ كہے: جواللہ چاہے تواس كے ساتھ كہے پھر جوآپ چاہیں۔( )