ابوتمیمہ ہجیمی سے مروی ہے وہ ہجیم کے ایك شخص سے بیان كرتے ہیں اس نے كہا كہ:اے اللہ كے رسول آپ کس کی طرف بلاتے ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک اللہ کی طرف، اللہ وہ ذات ہے كہ اگر تمہیں كوئی تكلیف پہنچے اور تم اسے پكاروتووہ تكلیف دور كر دے گا، اور اگر تم كسی جنگل میں راستہ بھٹك جاؤ اور اسے پكاروتووہ تمہیں راستہ بتادے گا۔ اللہ وہ ذات ہے اگر تم قحط میں مبتلا ہوجاؤ اور اسے پكاروتووہ تمہیں خوشحالی عطا كر دے گا۔( )