ابوبردہ اپنے والد(ابوموسیٰ اشعریرضی اللہ عنہ ) سے بیان كرتے ہیں كہ انہوں(ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ) نے کہا مجھے اور معاذرضی اللہ عنہ كورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن كی طرف بھیجا اور فرمایا: لوگوں كودعوت دو، خوشخبری دو، متنفر نہ كرو، آسانی كرو، تنگی نہ كرو۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول! ہمیں ان دومشروبات كے بارے میں بتایئے جوہم یمن میں بناتے تھے۔ تبع:یہ شہد سے بنائی ہوئی نبیذ ہے جوتیز ہوتی ہے۔ اور مزر: یہ مكئی سے بنائی ہوئی نبیذ ہوتی ہے یہ بھی تیز ہوتی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كوجامع كلمات دیئے گئے تھے، آپ نے فرمایا: میں ہر اس نشہ آور چیز سے منع كرتا ہوں جونماز سے غافل كر دے۔ مسلم كی روایت میں تنگی نہ كروكی جگہ انہیں تعلیم دوکے الفاظ ہیں ۔( )