) اسود بن سریع سے مرفوعا مروی ہے كہ چارآدمی قیامت كے دن ثبوت كے ساتھ دلیل پیش كریں گے۔ بہرا آدمی جوسنتا نہیں، احمق آدمی، پاگل ناسمجھ آدمی اور وہ شخص جورسولوں كے درمیانی وقفے میں مرا۔ بہراآدمی كہے گا: اے میرے رب اسلام توآگیا لیكن مجھے كچھ سنائی نہیں دیتا تھا۔ احمق كہے گا: اسلام آگیا اور بچے مجھے مینگنی مارا كرتے تھے۔ پاگل كہے گا: اسلام توآگیا لیكن میں كوئی بات سمجھتا نہیں تھا۔ اور وہ شخص جورسولوں كی آمد كے درمیانی وقفے میں مرا وہ كہے گا: اے میرے رب میرے پاس توتیرا رسول ہی نہیں آیا كہ وہ لوگوں سے پختہ وعدہ لیتا اور لوگ اس کی پیروی کرتے ۔اللہ تعالیٰ ان كی طرف ایك فرشتہ بھیجے گا كہ انہیں آگ میں داخل كردو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے اگر وہ آگ میں بھی داخل ہوں گے تووہ آگ ان كے لئے ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جائے گی۔( )