Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Silsila Sahih
سلسلہ صحیحہ
ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان
ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان
عن الْعَلَاء ابن زَيَاد قال: سَأَل رَجَلٌ عبد الله بن عَمَرٍو بن الْعاص فَقَال: أَي الْمُؤْمِنِين أُفْضَلُ إِسْلَامًا؟ قال أُفْضَلُ الْمُؤْمِنِين إِسْلَامًا من سَلِمَ الْمُسْلِمُون من لِسَانَه ويَدِه وأُفْضَلُ الْجِهَاد من جَاهَد نَفَسَه في ذَات الله وأُفْضَلُ الْمُهَاجِرِين من جَاهَد نَفَسَه وهَوَاه في ذَات الله. قال: أَنْتَ قُلْتَه يَا عبد الله بن عَمَرٍو أَو رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم ؟ قال: بَل رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَه.
علاء بن زیاد سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ عنہما سے سوال كیا كہ اسلام كے لحاظ سے افضل مومن كون ہے؟ انہوں نے كہا:اسلام كے لحاظ سے افضل مومن وہ ہے جس كے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور افضل جہاد اللہ كے لئے اپنے نفس سےجہادكرنا ہےاورافضل مہاجروہ ہےجس نےاللہ كےلئےاپنےنفس اورخواہش سےجہادكیا۔ اس آدمی نے كہا:اے عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما یہ بات آپ نے كہی ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےکہی ہے ؟ عبداللہرضی اللہ عنہ نے كہا بلكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات كہی ہے۔( )