عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے كسی شخص كے پاس شیطان آتا ہے اور كہتا ہے: تمہیں كس نے پیدا كیا؟ وہ آدمی كہتا ہے اللہ نے۔ شیطان كہتا ہے: اللہ كوكس نے پیدا كیا؟ ۔ جب ایسی صورتحال ہوتووہ یہ كلمات ادا كرے : آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ، میں اللہ اور كے رسولوں پر آیمان لایا۔ اس طرح شیطان اسکے پاس سے بھاگ جائے گا۔( )