Narrated Salim bin 'Abdullah:
From this father (Ibn Umar) who said: The Messenger of Allah (ﷺ) often would swear with this oath: 'No! By the Changer of the Hearts.'
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قسم کھاتے تھے تو اکثر «لا ومقلب القلوب» کہتے تھے ”نہیں، دلوں کے بدلنے والے کی قسم“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Authentic
صحیح
Status Reference
صحيح، ابن ماجة (2092)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1540
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/القدر ۱۴ (۶۶۱۷)، والأیمان ۳ (۶۶۲۸)، والتوحید ۱۱ (۷۳۹۱)، سنن ابی داود/ الأیمان ۱۲ (۳۲۶۳)، سنن النسائی/الأیمان ۱ (۳۷۷۰)، سنن ابن ماجہ/الکفارات ۱ (۲۰۹۲)، (تحفة الأشراف : ۷۰۲۴)، و مسند احمد (۲/۲۶، ۶۷، ۶۸، ۱۲۷)
Wazahat
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قسم کھانے کا انداز و طریقہ بیان ہوا ہے کہ پہلے سے جو بات چل رہی تھی اگر صحیح نہ ہوتی تو آپ پہلے لفظ «لا» سے اس کی نفی اور تردید فرماتے، پھر اللہ کے صفاتی نام سے اس کی قسم کھاتے، یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی اسماء سے قسم کھانی جائز ہے۔