Blog
Books
Search Hadith

باب: خیر خواہی اور بھلائی کرنے کا بیان

Chapter: (What Has Been Related) About An-Nasihah

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:‏‏‏‏ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِقَامِ الصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، ‏‏‏‏‏‏وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

Jarir bin 'Abdullah narrated : I pledged to the Prophet to establish the Salat, give the Zakat, and to give sincere advice to every Muslim.

جریر بن عبداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے، زکاۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Haidth Number: 1925
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

صحيح صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1925

Takhreej

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان ۴۲ (۵۷)، والمواقیت ۳ (۵۲۴)، والزکاة ۲ (۱۴۰۱)، والبیوع ۵۸ (۲۱۵۷)، والشروط ۱ (۲۷۱۴، ۲۷۱۵)، والأحکام ۴۳ (۷۲۰۴)، صحیح مسلم/الإیمان ۲۳ (۵۶)، سنن النسائی/البیعة ۶ (۴۱۶۱)، و۱۶ (۴۱۷۹)، و ۱۷ (۴۱۸۲)، و ۲۴ (۴۱۹۴) (تحفة الأشراف : ۳۲۲۶)، و مسند احمد (۴/۳۵۸، ۳۶۱، ۳۶۴، ۳۶۵)، وسنن الدارمی/البیوع ۹ (۲۵۸۲)

Wazahat

وضاحت: ۱؎ : مالی اور بدنی عبادتوں میں نماز اور زکاۃ سب سے اصل ہیں، نیز «لا إلہ إلا اللہ محمد رسول اللہ» کی شہادت و اعتراف کے بعد ارکان اسلام میں یہ دونوں (زکاۃ و صلاۃ) سب سے اہم ہیں اسی لیے ان کا تذکرہ خصوصیت کے ساتھ کیا گیا ہے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خیر خواہی عام وخاص سب کے لیے ہے، طبرانی میں ہے کہ جریر رضی الله عنہ نے اپنے غلام کو تین سو درہم کا ایک گھوڑا خریدنے کا حکم دیا، غلام گھوڑے کے ساتھ گھوڑے کے مالک کو بھی لے آیا، جریر رضی الله عنہ نے کہا کہ تمہارا گھوڑا تین سو درہم سے زیادہ قیمت کا ہے، کیا اسے چار سو میں بیچو گے ؟ وہ راضی ہو گیا، پھر آپ نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ قیمت کا ہے کیا پانچ سو درہم میں فروخت کرو گے، چنانچہ وہ راضی ہو گیا، پھر اسی طرح اس کی قیمت بڑھاتے رہے یہاں تک کہ اسے آٹھ سو درہم میں خریدا، اس سلسلہ میں ان سے عرض کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کی بیعت کی ہے۔