Blog
Books
Search Hadith

باب: مشرق اور مغرب کے درمیان میں جو ہے سب قبلہ ہے

Chapter: What Has Been Related About 'What Is Between The East And The West Is A Qiblah'

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ .

Abu Hurairah narrated that : Allah's Messenger said: What is between the east and the west is Qiblah.

ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشرق ( پورب ) اور مغرب ( پچھم ) کے درمیان جو ہے سب قبلہ ہے“ ۱؎۔
Haidth Number: 342
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

صحيح، ابن ماجة (1011) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 342

Takhreej

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة ۵۶ (۱۰۱۱)، (تحفة الأشراف : ۱۵۱۲۴)

Wazahat

وضاحت: ۱؎ : یہ ان ملکوں کے لیے ہے جو قبلے کے شمال (اُتر) یا جنوب (دکھن) میں واقع ہیں، جیسے مدینہ (شمال میں) اور یمن (جنوب میں) اور بر صغیر ہندو پاک یا مصر وغیرہ کے لوگوں کے لیے اسی کو یوں کہا جائیگا ” شمال اور جنوب کے درمیان جو فضا کا حصہ ہے وہ سب قبلہ ہے “ یعنی اپنے ملک کے قبلے کی سمت میں ذرا سا ٹیڑھا کھڑا ہونے میں (جو جان بوجھ کر نہ ہو) کوئی حرج نہیں۔