Blog
Books
Search Hadith

باب: اونی اور بال والے کپڑے پہننے کا بیان ۔

CHAPTER: Regarding Wearing Wool And Hair.

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ پر ایک سیاہ بالوں کی چادر تھی جس میں ( کجاوہ ) کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہننے کے لیے کپڑا مانگا، آپ نے مجھے کتان کے دو کپڑے پہنائے تو میں اپنے کو دیکھتا تو اپنے آپ کو اپنے اور ساتھیوں کے بالمقابل اچھے لباس والا محسوس کرتا۔

Aishah said: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم went out one morning wearing a variegated garment of black goat hair. Narrated Utbah ibn AbdusSulami: I asked the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم to clothe me. He clothed me with two coarse clothes of linen.

Haidth Number: 4032
مجھ سے میرے والد نے کہا: بیٹے! اگر تم ہمیں دیکھتے اور ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے اور بارش ہوئی ہوتی تو تم ہم میں بھیڑوں کی بو محسوس کرتے ۱؎۔

Narrated Abu Burdah: My father said to me: My son, if you had seen us while we were with the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم and the rain had fallen on us, you would have thought that our smell was the smell of the sheep.

Haidth Number: 4033