Blog
Books
Search Hadith

باب: نام بدل دینے کا بیان ۔

CHAPTER: Changing names.

4 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے باپ دادا کے ناموں کے ساتھ پکارے جاؤ گے، تو اپنے نام اچھے رکھا کرو ۱؎ ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن ابی زکریا نے ابودرداء کا زمانہ نہیں پایا ہے۔

Narrated Abud Darda: The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: On the Day of Resurrection you will be called by your names and by your father's names, so give yourselves good names.

Haidth Number: 4948
Haidth Number: 4949
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انبیاء کے نام رکھا کرو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب و پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں، اور سب سے سچے نام حارث و ہمام ہیں ۱؎، اور سب سے نا پسندیدہ و قبیح نام حرب و مرہ ہیں ۲؎۔

Narrated Abu Wahb al-Jushami: The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: Call yourselves by the names of the Prophets. The names dearest to Allah are Abdullah and Abdur Rahman, the truest are Harith and Hammam, and the worst are Harb and Murrah.

Haidth Number: 4950
عبداللہ بن ابی طلحہ کی پیدائش پر میں ان کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ اس وقت عبا پہنے ہوئے تھے، اور اپنے ایک اونٹ کو دوا لگا رہے تھے، آپ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس کھجور ہے؟ میں نے کہا: ہاں، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی کھجوریں پکڑائیں، آپ نے ان کو اپنے منہ میں ڈالا اور چبا کر بچے کا منہ کھولا اور اس کے منہ میں ڈال دیا تو بچہ منہ چلا کر چوسنے لگا، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار کی پسندیدہ چیز کھجور ہے اور آپ نے اس لڑکے کا نام عبداللہ رکھا۔

Anas said; I took Abdullah bin Abi Talhah, when he was born, to the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم, and the prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم was wearing a wool;en cloak and rubbing tar on his camel. He asked: Have you some dates? I said: Yes. I then gave him some dates which he put in his mouth, chewed them, opened his mouth and them in it. The baby began to lick them. The prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: ANSAR’s favourite (fruit) is dates. And he gave him the name of Abdur-Rahman.

Haidth Number: 4951