Blog
Books
Search Hadith

باب: ہنسی مذاق میں کوئی کسی کی چیز لے لے تو کیسا ہے ؟

CHAPTER: One who takes something in jest.

2 Hadiths Found
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا سامان ( بلا اجازت ) نہ لے نہ ہنسی میں اور نہ ہی حقیقت میں ۱؎ ۔ سلیمان کی روایت میں ( «لاعبا ولا جادا‏ ‏» کے بجائے ) «لعبا ولا جدا» ہے، اور جو کوئی اپنے بھائی کی لاٹھی لے تو چاہیئے کہ ( ضرورت پوری کر کے ) اسے لوٹا دے۔ ابن بشار نے صرف عبداللہ بن سائب کہا ہے ابن یزید کا اضافہ نہیں کیا ہے اور ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، کہنے کے بجائے ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہا ہے۔

Narrated Abdullah ibn as-Saib ibn Yazid: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: None of you should take the property of his brother in amusement (i. e. jest), nor in earnest. The narrator Sulayman said: Out of amusement and out of earnest. If anyone takes the staff of his brother, he should return it. The transmitter Ibn Bashshar did not say Ibn Yazid, and he said: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said.

Haidth Number: 5003
ہم سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بیان کیا کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے، ان میں سے ایک صاحب سو گئے، کچھ لوگ اس رسی کے پاس گئے، جو اس کے پاس تھی اور اسے لے لیا تو وہ ڈر گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کے لیے درست نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے ۱؎ ۔

Narrated Abdur Rahman ibn Abu Layla: The Companions of the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم told us that they were travelling with the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم. A man of them slept, and one of them went to the rope which he had with him. He took it, by which he was frightened. The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: It is not lawful for a Muslim that he frightens a Muslim.

Haidth Number: 5004