Blog
Books
Search Hadith

باب: گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت طلب کرنے کا بیان ۔

CHAPTER: Seeking permission to enter.

5 Hadiths Found
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی ایک کمرے سے جھانکا تو آپ تیر کا ایک یا کئی پھل لے کر اس کی طرف بڑھے، گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کی آپ اس کی طرف اس طرح بڑھ رہے ہیں کہ وہ جان نہ پائے تاکہ اسے گھونپ دیں۔

Anas bin Malik said: A man peeped into some of the apartment of the prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم. The prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم got up taking an arrowhead or arrowheads. He said: I can still picture myself looking at the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم when he was exploring to pierce him.

Haidth Number: 5171
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو کسی قوم کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو اس کی آنکھ رائیگاں گئی ۱؎ ۔

Narrated Abu Hurairah: The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: If anyone peeps into the house of a people without their permission and he knocks out his eye, no responsibility is incurred for his eye.

Haidth Number: 5172
Haidth Number: 5173
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، ( عثمان کی روایت میں ہے کہ وہ سعد بن ابی وقاص تھے ) تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر اجازت طلب کرنے کے لیے رکے اور دروازے پر یا دروازے کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہیں اس طرح کھڑا ہونا چاہیئے یا اس طرح؟ ( یعنی دروازہ سے ہٹ کر ) کیونکہ اجازت کا مقصود نظر ہی کی اجازت ہے۔

Narrated Huzayl: A man came. Uthman's version has: Saad ibn Abu Waqqas came. He stood at the door. Uthman's version has: (He stood) facing the door. The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said to him: Away from it, (stand) this side or that side. Asking permission is meant to escape from the look of an eye.

Haidth Number: 5174
Haidth Number: 5175