Blog
Books
Search Hadith

باب: بنی ہاشم کو صدقہ دینا کیسا ہے ؟

CHAPTER: On Giving Sadaqah To Banu Hashim.

6 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ تین طرح کے ہیں: اللہ کا ہاتھ جو سب سے اوپر ہے، دینے والے کا ہاتھ جو اس کے بعد ہے اور لینے والے کا ہاتھ جو سب سے نیچے ہے، لہٰذا جو ضرورت سے زائد ہو اسے دے دو اور اپنے نفس کی بات مت مانو ۔

Narrated Malik ibn Nadlah: The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said: Hands are of three types: Allah's hand is the upper one; the bestower's hand is the one near it; the beggar's hand is the lower one. So bestow what is surplus, and do not submit yourself to the demand of your soul.

Haidth Number: 1649
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا، اس نے ابورافع سے کہا: میرے ساتھ چلو اس میں سے کچھ تمہیں بھی مل جائے گا، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر پوچھ لوں، چنانچہ وہ آپ کے پاس آئے اور دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا غلام انہیں ۱؎ میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا حلال نہیں ۔

Narrated Abu Rafi: The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم sent a man of the Banu Makhzum to collect sadaqah. He said to Abu Rafi: Accompany me so that you may get some of it. He said: (I cannot take it) until I go to the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم and ask him. Then he went to him and asked him. He said: The sadaqah is not lawful for us, and the client of a people is treated as one of them.

Haidth Number: 1650
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کسی پڑی ہوئی کھجور پر ہوتا تو آپ کو اس کے لے لینے سے سوائے اس اندیشے کے کوئی چیز مانع نہ ہوتی کہ کہیں وہ صدقے کی نہ ہو۔

Anas said: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم came upon a date on the road; he would not take it for fear of being a part of the sadaqah.

Haidth Number: 1651
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھجور ( پڑی ) پائی تو فرمایا: اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہو تاکہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ہشام نے بھی اسے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے

Anas said: Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم found a date and said: Were it not that I fear it may be part of the sadaqah, I would eat it.

Haidth Number: 1652
Haidth Number: 1653
Haidth Number: 1654