Blog
Books
Search Hadith

باب: عمامہ ( پگڑی ) پر مسح کرنے کا بیان ۔

CHAPTER: Wiping Over the ’Imamah (Turban).

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ ( چھوٹا لشکر ) بھیجا تو اسے ٹھنڈ لگ گئی، جب وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ( وضو کرتے وقت ) عماموں ( پگڑیوں ) اور موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔

Narrated Thawban: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم sent out an expedition. They were affected by cold. When they returned to the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم, he commanded them to wipe over turbans and stockings.

Haidth Number: 146
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا، آپ کے سر مبارک پر قطری ( یعنی قطر بستی کا بنا ہوا ) عمامہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا داہنا ہاتھ عمامہ ( پگڑی ) کے نیچے داخل کیا اور عمامہ ( پگڑی ) کھولے بغیر اپنے سر کے اگلے حصہ کا مسح کیا۔

Narrated Anas ibn Malik: I saw the Messenger صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم perform ablution. He had a Qutri turban. He inserted his hand beneath the turban and wiped over the forelock, and did not untie the turban.

Haidth Number: 147