Blog
Books
Search Hadith

باب: آزاد یا غلام کے نکاح میں موجود لونڈی کی آزادی کا بیان ۔

CHAPTER: Regarding A Slave Woman Who Was Married To Slave A Or Free Man And Then Freed.

4 Hadiths Found
مغیث رضی اللہ عنہ ایک غلام تھے وہ کہنے لگے: اللہ کے رسول! اس سے میری سفارش کر دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بریرہ! اللہ سے ڈرو، وہ تمہارا شوہر ہے اور تمہارے لڑکے کا باپ ہے کہنے لگیں: اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے ایسا کرنے کا حکم فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ میں تو سفارشی ہوں مغیث کے آنسو گالوں پر بہہ رہے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو مغیث کی بریرہ کے تئیں محبت اور بریرہ کی مغیث کے تئیں نفرت سے تعجب نہیں ہو رہا ہے؟ ۔

Ibn Abbas said “Mughith was a slave. ” He said “Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم make intercession for me to her (Barirah)”. The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said “O Barirah fear Allaah. He is your husband and father of your child”. She said “Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم do you command me for that? He said No, I am only interceding. Then tears were falling down on his (her husband’s) cheeks. The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم said to Abbas “Are you not surprised with the love of Mughith for Barirah and her hatred for him. ”

Haidth Number: 2231
بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک کالے کلوٹے غلام تھے جن کا نام مغیث رضی اللہ عنہ تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ( مغیث کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا ) اختیار دیا اور ( نہ رہنے کی صورت میں ) انہیں عدت گزارنے کا حکم فرمایا۔

Ibn Abbas said “The husband of Barirah was a black slave called Mughith. The Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم gave her choice and commanded her to observe the waiting period. ”

Haidth Number: 2232
اس کا شوہر غلام تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کو ( آزاد ہونے کے بعد ) اختیار دے دیا تو انہوں نے اپنے آپ کو اختیار کیا، اگر وہ آزاد ہوتا تو آپ اسے ( بریرہ کو ) اختیار نہ دیتے۔

While relating the tradition about Barirah Aishah said “her husband was a slave, so the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم gave her choice. She chose herself. Had he been a free man, he would not given her choice. ”

Haidth Number: 2233
Haidth Number: 2234