Blog
Books
Search Hadith

باب: روزے کی حالت میں سینگی ( پچھنا ) لگوانے کی اجازت کا بیان ۔

CHAPTER: Regarding The Allowance For That.

4 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی ( پچھنا ) لگوایا اور آپ روزے سے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے وہیب بن خالد نے ایوب سے اسی سند سے اسی کے مثل روایت کیا ہے، اور جعفر بن ربیعہ اور ہشام بن حسان نے عکرمہ سے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔

Narrated Ibn Abbas: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم had himself cupped when he was fasting. Abu Dawud said: Wuhaib bin Khalid narrated a similar tradition from Ayyub through a different chain of narrators. Jafar bin Rabiah and Hisham, that is, Ibn Hassan, narrated a similar tradition from Ikrimah on the authority of Ibn Abbas.

Haidth Number: 2372
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی ( پچھنا ) لگوایا، آپ روزے سے تھے اور احرام باندھے ہوئے تھے ۱؎۔

Narrated Abdullah ibn Abbas: The Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم had himself cupped when he was fasting and wearing ihram (pilgrim garb).

Haidth Number: 2373
مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص نے بیان کیا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ( حالت روزے میں ) سینگی لگوانے اور مسلسل روزے رکھنے سے منع فرمایا، لیکن اپنے اصحاب کی رعایت کرتے ہوئے اسے حرام قرار نہیں دیا، آپ سے کہا گیا: اللہ کے رسول! آپ تو بغیر کھائے پیئے سحر تک روزہ رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں سحر تک روزے کو جاری رکھتا ہوں اور مجھے میرا رب کھلاتا پلاتا ہے ۔

Narrated Abdur-Rahman bin Abi Laila: A man from the Companions of the Prophet صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم told me that the Messenger of Allah صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم prohibited cupping and perpetual fasting, but he had not made them unlawful showing mercy on his Companions. Thereupon he was asked: Messenger of Allah, you observe perpetual fast till dawn. He replied: I observe perpetual fast till dawn (for) my Lord gives me food and drink.

Haidth Number: 2374
Haidth Number: 2375