Blog
Books
Search Hadith

کسی نے شام تک رمی نہ کی یا قربانی سے پہلے بھول کر یا مسئلہ نہ جان کر سر منڈوا لیا تو کیا حکم ہے ؟

(130) CHAPTER. If one did the Ramy of the Jamra after Maghrib (evening) or has his head shaved before slaughtering the Hady because of forgetfulness or ignorance.

2 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قربانی کرنے، سر منڈانے، رمی جمار کرنے اور ان سے آگے پیچھے کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔

Narrated Ibn `Abbas: The Prophet was asked about the slaughtering, shaving (of the head), and the doing of Rami before or after the due times. He said, There is no harm in that.

Haidth Number: 1734
نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم سے یوم نحر میں منیٰ میں مسائل پوچھے جاتے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم فرماتے جاتے کہ کوئی حرج نہیں ، ایک شخص نے پوچھا تھا کہ میں نے قربانی کرنے سے پہلے سر منڈا لیا ہے تو آپ نے اس کے جواب میں بھی یہی فرمایا کہ جاؤ قربانی کر لو کوئی حرج نہیں اور اس نے یہ بھی پوچھا کہ میں نے کنکریاں شام ہونے کے بعد ہی مار لی ہیں ، تو بھی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں ۔

Narrated Ibn `Abbas: The Prophet was asked (as regards the ceremonies of Hajj) at Mina on the Day of Nahr and he replied that there was no harm. Then a man said to him, I got my head shaved before slaughtering. He replied, Slaughter (now) and there is no harm in it. (Another) man said, I did the Rami (of the Jimar) after midday. The Prophet replied, There was no harm in it.

Haidth Number: 1735