Blog
Books
Search Hadith

جمرہ کے پاس سوار رہ کر لوگوں کو مسئلہ بتانا

(131) CHAPTER. To give religious verdicts near the Jamra while riding an animal.

3 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر ( اپنی سواری ) پر بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسائل معلوم کئے جا رہے تھے۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! مجھ کو معلوم نہ تھا اور میں نے قربانی کرنے سے پہلے ہی سر منڈا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب قربانی کر لو کوئی حرج نہیں، دوسرا شخص آیا اور بولا: یا رسول اللہ! مجھے خیال نہ رہا اور رمی جمار سے پہلے ہی میں نے قربانی کر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب رمی کر لو کوئی حرج نہیں، اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کے آگے پیچھے کرنے کے متعلق سوال ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا اب کر لو کوئی حرج نہیں۔

Narrated `Abdullah bin `Amr: Allah's Apostle stopped (for a while near the Jimar at Mina) during his last Hajj and the people started asking him questions. A man said, Ignorantly I got my head shaved before slaughtering. The Prophet replied, Slaughter (now) and there is no harm in it. Another man said, Unknowingly I slaughtered the Hadi before doing the Rami. The Prophet said, Do Rami now and there is no harm in it. So, on that day, when the Prophet was asked about anything (about the ceremonies of Hajj) done before or after (its stated time) his reply was, Do it (now) and there is no harm.

Haidth Number: 1736
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں تاریخ کو منیٰ میں خطبہ دے رہے تھے تو وہ وہاں موجود تھے۔ ایک شخص نے اس وقت کھڑے ہو کر پوچھا کہ میں اس خیال میں تھا کہ فلاں کام فلاں سے پہلے ہے پھر دوسرا کھڑا ہوا اور کہا کہ میرا خیال تھا کہ فلاں کام فلاں سے پہلے ہے، چنانچہ میں نے قربانی سے پہلے سر منڈا لیا، رمی جمار سے پہلے قربانی کر لی، اور مجھے اس میں شک ہوا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اب کر لو۔ ان سب میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح کے دوسرے سوالات بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کئے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کے جواب میں یہی فرمایا کہ کوئی حرج نہیں اب کر لو۔

Narrated `Abdullah bin `Amr bin Al-`As: I witnessed the Prophet when he was delivering the sermon on the Day of Nahr. A man stood up and said, I thought that such and such was to be done before such and such. I got my hair shaved before slaughtering. (Another said), I slaughtered the Hadi before doing the Rami. So, the people asked about many similar things. The Prophet said, Do it (now) and there is no harm in all these cases. Whenever the Prophet was asked about anything on that day, he replied, Do it (now) and there is no harm in it.

Haidth Number: 1737
Haidth Number: 1738