Blog
Books
Search Hadith

سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا

(33) CHAPTER. To observe Saum (fast) or not to observe Saum during journeys.

3 Hadiths Found
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے ( روزہ کی حالت میں ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب ( بلال رضی اللہ عنہ ) سے فرمایا کہ اتر کر میرے لیے ستو گھول لے، انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ! ابھی تو سورج باقی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ اتر کر ستو گھول لے، اب کی مرتبہ بھی انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ! ابھی سورج باقی ہے لیکن آپ کا حکم اب بھی یہی تھا کہ اتر کر میرے لیے ستو گھول لے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف اشارہ کر کے فرمایا جب تم دیکھو کہ رات یہاں سے شروع ہو چکی ہے تو روزہ دار کو افطار کر لینا چاہئے۔ اس کی متابعت جریر اور ابوبکر بن عیاش نے شیبانی کے واسطہ سے کی ہے اور ان سے ابواوفی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا۔

Narrated Ibn Abi `Aufa: We were in the company of Allah's Apostle on a journey. He said to a man, Get down and mix Sawiq (powdered barley) with water for me. The man said, The sun (has not set yet), O Allah's Apostle. The Prophet again said to him, Get down and mix Sawiq with water for me. The man again said, O Allah's Apostle! The sun! The Prophet said to him (for the third time) Get down and mix Sawiq with water for me. The man dismounted and mixed Sawiq with water for him. The Prophet drank it and then beckoned with his hand (towards the East) and said, When you see the night falling from this side, then a fasting person should break his fast.

Haidth Number: 1941
Haidth Number: 1942
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی میں سفر میں روزہ رکھوں؟ وہ روزے بکثرت رکھا کرتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر جی چاہے تو روزہ رکھ اور جی چاہے افطار کر۔

Narrated `Aisha: (the wife of the Prophet) Hamza bin `Amr Al-Aslami asked the Prophet, Should I fast while traveling? The Prophet replied, You may fast if you wish, and you may not fast if you wish.

Haidth Number: 1943