Blog
Books
Search Hadith

جو طے کے روزے بہت رکھے اس کو سزا دینے کا بیان

(49) CHAPTER. The punishment for the person who practises Al-Wisal very often.

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلسل ( کئی دن تک سحری و افطاری کے بغیر ) روزہ رکھنے سے منع فرمایا تھا۔ اس پر ایک آدمی نے مسلمانوں میں سے عرض کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو وصال کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری طرح تم میں سے کون ہے؟ مجھے تو رات میں میرا رب کھلاتا ہے، اور وہی مجھے سیراب کرتا ہے۔ لوگ اس پر بھی جب صوم وصال رکھنے سے نہ رکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ دو دن تک وصال کیا۔ پھر عید کا چاند نکل آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر چاند نہ دکھائی دیتا تو میں اور کئی دن وصال کرتا، گویا جب صوم و صال سے وہ لوگ نہ رکے تو آپ نے ان کو سزا دینے کے لیے یہ کہا۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle forbade Al-Wisal in fasting. So, one of the Muslims said to him, But you practice Al- Wisal. O Allah's Apostle! The Prophet replied, Who amongst you is similar to me? I am given food and drink during my sleep by my Lord. So, when the people refused to stop Al-Wisal (fasting continuously), the Prophet fasted day and night continuously along with them for a day and then another day and then they saw the crescent moon (of the month of Shawwal). The Prophet said to them (angrily), If It (the crescent) had not appeared, I would have made you fast for a longer period. That was as a punishment for them when they refused to stop (practicing Al-Wisal).

Haidth Number: 1965
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبار فرمایا، تم لوگ وصال سے بچو! عرض کیا گیا کہ آپ تو وصال کرتے ہیں، اس پر آپ نے فرمایا کہ رات میں مجھے میرا رب کھلاتا اور وہی مجھے سیراب کرتا ہے۔ پس تم اتنی ہی مشقت اٹھاؤ جتنی تم طاقت رکھتے ہو۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said twice, (O you people) Be cautious! Do not practice Al-Wisal. The people said to him, But you practice Al-Wisal? The Prophet replied, My Lord gives me food and drink during my sleep. Do that much of deeds which is within your ability.

Haidth Number: 1966