Blog
Books
Search Hadith

کسی بھی نیک مرد کو مزدوری پر لگانا اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ

(1) CHAPTER. To hire a pious man.

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، امانت دار خزانچی جو اس کو حکم دیا جائے، اس کے مطابق دل کی فراخی کے ساتھ ( صدقہ ادا کر دے ) وہ بھی ایک صدقہ کرنے والوں ہی میں سے ہے۔

Narrated Abu Musa Al-Ash`ari: The Prophet said, The honest treasurer who gives willingly what he is ordered to give, is one of the two charitable persons, (the second being the owner).

Haidth Number: 2260
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا۔ میرے ساتھ ( میرے قبیلہ ) اشعر کے دو مرد اور بھی تھے۔ میں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ دونوں صاحبان حاکم بننے کے طلب گار ہیں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص حاکم بننے کا خود خواہشمند ہو، اسے ہم ہرگز حاکم نہیں بنائیں گے۔ ( یہاں راوی کو شک ہے کہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ «لن» یا لفظ «لا» استعمال فرمایا۔

Narrated Abu Musa: I went to the Prophet with two men from Ash`ari tribe. I said (to the Prophet), I do not know that they want employment. The Prophet said, No, we do not appoint for our jobs anybody who demands it earnestly.

Haidth Number: 2261