Blog
Books
Search Hadith

بغیر حدث کے بھی نیا وضو کرنا جائز ہے

(54) CHAPTER. To perform ablution even on having no Hadath.

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لیے نیا وضو فرمایا کرتے تھے۔ میں نے کہا تم لوگ کس طرح کرتے تھے، کہنے لگے ہم میں سے ہر ایک کو اس کا وضو اس وقت تک کافی ہوتا، جب تک کوئی وضو توڑنے والی چیز پیش نہ آ جاتی۔ ( یعنی پیشاب، پاخانہ، یا نیند وغیرہ ) ۔

Narrated `Amr bin `Amir: Anas said, The Prophet used to perform ablution for every prayer. I asked Anas, What did you used to do?' Anas replied, We used to pray with the same ablution until we break it with Hadath.

Haidth Number: 214
ہم خیبر والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جب صہباء میں پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی۔ جب نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے منگوائے۔ مگر ( کھانے میں ) صرف ستو ہی لایا گیا۔ سو ہم نے ( اسی کو ) کھایا اور پیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی، پھر ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور ( نیا ) وضو نہیں کیا۔

Narrated Suwaid bin Nu`man: In the year of the conquest of Khaibar I went with Allah's Apostle till we reached As-Sahba' where Allah's Apostle led the `Asr prayer and asked for the food. Nothing but saweeq was brought and we ate it and drank (water). The Prophet got up for the (Maghrib) Prayer, rinsed his mouth with water and then led the prayer without repeating the ablution.

Haidth Number: 215