Blog
Books
Search Hadith

مسجد میں پیشاب پر پانی بہا دینے کے بیان میں

(58) CHAPTER. The pouring of water over the urine in the mosque.

2 Hadiths Found
ایک اعرابی کھڑا ہو کر مسجد میں پیشاب کرنے لگا۔ تو لوگ اس پر جھپٹنے لگے۔ ( یہ دیکھ کر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو اور اس کے پیشاب پر پانی کا بھرا ہوا ڈول یا کچھ کم بھرا ہوا ڈول بہا دو۔ کیونکہ تم نرمی کے لیے بھیجے گئے ہو، سختی کے لیے نہیں۔

Narrated Abu Huraira: A Bedouin stood up and started making water in the mosque. The people caught him but the Prophet ordered them to leave him and to pour a bucket or a tumbler of water over the place where he had passed the urine. The Prophet then said, You have been sent to make things easy and not to make them difficult.

Haidth Number: 220
ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا۔ لوگوں نے اس کو منع کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا۔ جب وہ پیشاب کر کے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( کے پیشاب ) پر ایک ڈول پانی بہانے کا حکم دیا۔ چنانچہ بہا دیا گیا۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet said as above (219).

Haidth Number: 221