Blog
Books
Search Hadith

غلام لونڈی اور سامان پر کیوں کر قبضہ ہوتا ہے

(19) CHAPTER. How to take over the slave and property (given as gift)?

1 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند قبائیں تقسیم کیں اور مخرمہ رضی اللہ عنہ کو اس میں سے ایک بھی نہیں دی۔ انہوں نے ( مجھ سے ) کہا، بیٹے چلو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چلیں۔ میں ان کے ساتھ چلا۔ پھر انہوں نے کہا کہ اندر جاؤ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرو کہ میں آپ کا منتظر کھڑا ہوا ہوں، چنانچہ میں اندر گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت انہیں قباؤں میں سے ایک قباء پہنے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے یہ تمہارے لیے چھپا رکھی تھی، لو اب یہ تمہاری ہے۔ مسور نے بیان کیا کہ ( میرے والد ) مخرمہ رضی اللہ عنہ نے قباء کی طرف دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مخرمہ! خوش ہو یا نہیں؟“

Narrated Al-Miswar bin Makhrama: Allah's Apostle distributed some cloaks but did not give anything thereof to Makhrama. Makhrama said (to me), O son! accompany me to Allah's Apostle. When I went with him, he said, Call him to me. I called him (i.e. the Prophet ) for my father. He came out wearing one of those cloaks and said, We kept this (cloak) for you, (Makhrama). Makhrama looked at the cloak and said, Makhrama is pleased, (or the Prophet said), Is Makhrama pleased?

Haidth Number: 2599