Blog
Books
Search Hadith

جس نے وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا

(28) CHAPTER. Whoever sees that promises should be fulfilled.

4 Hadiths Found
ہرقل نے ان سے کہا تھا کہ میں نے تم سے پوچھا تھا کہ وہ ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہیں کس بات کا حکم دیتے ہیں تو تم نے بتایا کہ وہ تمہیں نماز، سچائی، عفت، عہد کے پورا کرنے اور امانت کے ادا کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ اور یہ نبی کی صفات ہیں۔

Narrated `Abdullah bin `Abbas: Abu Sufyan told me that Heraclius said to him, When I inquired you what he (i.e. Muhammad) ordered you, you replied that he ordered you to establish the prayer, to speak the truth, to be chaste, to keep promises and to pay back trusts. Then Heraclius added, These are really the qualities of a prophet.

Haidth Number: 2681
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”منافق کی تین نشانیاں ہیں۔ جب بات کہی تو جھوٹ کہی، امانت دی گئی تو اس نے اس میں خیانت کی اور وعدہ کیا تو اسے پورا نہیں کیا۔“

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, The signs of a hypocrite are three: (1) whenever he speaks, he tells a lie, (2) whenever he is entrusted, he proves to be dishonest, (3) whenever he promises, he breaks his promise.

Haidth Number: 2682
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ( بحرین کے عامل ) علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کی طرف سے مال آیا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اعلان کرا دیا کہ جس کسی کا بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی قرض ہو، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس سے وعدہ ہو تو وہ ہمارے پاس آئے۔ جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اس پر میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا مال مجھے عطا فرمائیں گے۔ چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ اپنے ہاتھ بڑھائے اور میرے ہاتھ پر پانچ سو، پھر پانچ سو اور پھر پانچ سو گن دئیے۔

Narrated Muhammad bin `Ali: Jabir bin `Abdullah said, When the Prophet died, Abu Bakr received some property from Al-`Ala bin Al-Hadrami. Abu Bakr said to the people, Whoever has a money claim on the Prophet, or was promised something by him, should come to us (so that we may pay him his right). Jabir added, I said (to Abu Bakr), Allah's Apostle promised me that he would give me this much, and this much, and this much (spreading his hands three times). Jabir added, Abu Bakr counted for me and handed me five-hundred (gold pieces), and then five-hundred, and then five-hundred.

Haidth Number: 2683
حیرہ کے یہودی نے مجھ سے پوچھا، موسیٰ علیہ السلام نے ( اپنے مہر کے ادا کرنے میں ) کون سی مدت پوری کی تھی؟ ( یعنی آٹھ سال کی یا دس سال کی، جن کا قرآن میں ذکر ہے ) میں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں، ہاں! عرب کے بڑے عالم کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھ لوں ( تو پھر تمہیں بتا دوں گا ) چنانچہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ آپ نے بڑی مدت پوری کی ( دس سال کی ) جو دونوں مدتوں میں بہتر تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی جب کسی سے وعدہ کرتے تو پورا کرتے تھے۔

Narrated Sa`id bin Jubair: A Jew from Hira asked me which one of the two periods Musa (i.e. Prophet Moses) completed. I said, I don't know, (but wait) till I see the most learned 'Arab and inquire him about it. So, I went to Ibn `Abbas and asked him. He replied, Moses completed the longer and better period. Ibn `Abbas added, No doubt, an apostle of Allah always does what he says.

Haidth Number: 2684