Blog
Books
Search Hadith

جو گھوڑے پر اچھی طرح نہ جم سکتا ہو ( اس کے لئے دعا کرنا )

(162) CHAPTER. Whosoever is unable to sit firm on a horse.

2 Hadiths Found
جب سے میں اسلام لایا ‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( پردہ کے ساتھ ) مجھے ( اپنے گھر میں داخل ہونے سے ) کبھی نہیں روکا اور جب بھی آپ مجھ کو دیکھتے ‘ خوشی سے آپ مسکرانے لگتے۔

Narrated Jarir: Allah's Apostle did not screen himself from me since my embracing Islam, and whenever he saw me he would receive me with a smile.

Haidth Number: 3035
ایک دفعہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی کہ میں گھوڑے کی پیٹھ پر اچھی طرح نہیں جم پاتا ہوں ‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر اپنا دست مبارک مارا ‘ اور دعا کی «اللهم ثبته واجعله هاديا مهديا» ”اے اللہ! اسے گھوڑے پر جما دے اور دوسروں کو سیدھا راستہ بتانے والا بنا دے اور خود اسے بھی سیدھے راستے پر قائم رکھ۔“

Once I told him that I could not sit firm on horses. He stroke me on the chest with his hand and said, O Allah! Make him firm and make him a guiding and a rightly guided man.

Haidth Number: 3036