Blog
Books
Search Hadith

فتح مکہ کے بعد وہاں سے ہجرت کرنے کی ضرورت نہیں رہی

(194) CHAPTER. There is no emigration (from Makkah) after the Conquest (of Makkah).

4 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا ”اب ہجرت ( مکہ سے مدینہ کے لیے ) باقی نہیں رہی ‘ البتہ حسن نیت اور جہاد باقی ہے۔ اس لیے جب تمہیں جہاد کے لیے بلایا جائے تو فوراً نکل جاؤ۔“

Narrated Ibn `Abbas: The Prophet said, on the day of the Conquest of Mecca, There is no migration (after the Conquest), but Jihad and good intentions, and when you are called for Jihad, you should immediately respond to the call.

Haidth Number: 3077
مجاشع اپنے بھائی مجالد بن مسعود رضی اللہ عنہ کو لے کر خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یہ مجالد ہیں۔ آپ سے ہجرت پر بیعت کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد اب ہجرت باقی نہیں رہی۔ ہاں میں اسلام پر ان سے بیعت لے لوں گا۔

Narrated Abu `Uthman An-Nahdi: Mujashi (bin Mas`ud) took his brother Mujalid bin Musud to the Prophet and said, This is Mujalid and he will give a pledge of allegiance to you for migration. The Prophet said, There is no migration after the Conquest of Mecca, but I will take his pledge of allegiance for Islam.

Haidth Number: 3078

Haidth Number: 3079
میں عبید بن عمیر کے ساتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس وقت آپ ثبیر پہاڑ کے قریب قیام فرما تھیں۔ آپ نے ہم سے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ پر فتح دی تھی ‘ اسی وقت سے ہجرت کا سلسلہ ختم ہو گیا تھا ( ثبیر مشہور پہاڑ ہے ) ۔

Narrated `Ata': I and 'Ubai bin `Umar went to `Aisha while she was staying near Thabir (i.e. a mountain). She said, There is no Migration after Allah gave His Prophet victory over Mecca.

Haidth Number: 3080