Blog
Books
Search Hadith

حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضیاللہعنہ کا بیان

(28) CHAPTER. Narration about Muawiya.

3 Hadiths Found
معاویہ رضی اللہ عنہ نے عشاء کے بعد وتر کی نماز صرف ایک رکعت پڑھی وہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ ( کریب ) بھی موجود تھے، جب وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ( امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ایک رکعت وتر کا ذکر کیا ) اس پر انہوں نے کہا: کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اٹھائی ہے۔

Narrated Ibn Abu Mulaika: Muawiya offered one rak`a witr prayer after the `Isha prayer, and at that time a freed slave of Ibn `Abbas was present. He (i.e. the slave) went to Ibn `Abbas (and told him that Muawiya offered one rak`a witr prayer). Ibn `Abbas said, Leave him, for he was in the company of Allah's Apostle.

Haidth Number: 3764
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ امیرالمؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں، انہوں نے وتر کی نماز صرف ایک رکعت پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خود فقیہ ہیں۔

Narrated Ibn Abi Mulaika: Somebody said to Ibn `Abbas, Can you speak to the chief of the believers Muwaiya, as he does not pray except one rak`a as witr? Ibn `Abbas replied, He is a Faqih (i.e. a learned man who can give religious verdicts) .

Haidth Number: 3765
معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا تم لوگ ایک خاص نماز پڑھتے ہو، ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے اور ہم نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت نماز پڑھتے نہیں دیکھا، بلکہ آپ نے تو اس سے منع فرمایا تھا۔ معاویہ رضی اللہ عنہ کی مراد عصر کے بعد دو رکعت نماز سے تھی ( جسے اس زمانے میں بعض لوگ پڑھتے تھے ) ۔

Narrated Humran bin `Abbas: Muawiya said (to the people), You offer a prayer which we, who were the companions of the Prophet never saw the Prophet offering, and he forbade its offering, i.e. the two rak`at after the compulsory `Asr prayer.

Haidth Number: 3766