Blog
Books
Search Hadith

حذیفہبنیمان عبسی کا بیان

(22) CHAPTER. The narration about Hudhaifa bin Al-Yaman Al-Absy.

1 Hadiths Found
احد کی لڑائی میں جب مشرکین ہار چکے تو ابلیس نے چلا کر کہا: اے اللہ کے بندو! پیچھے والوں کو ( قتل کرو ) چنانچہ آگے کے مسلمان پیچھے والوں پر پل پڑے اور انہیں قتل کرنا شروع کر دیا۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے جو دیکھا تو ان کے والد ( یمان رضی اللہ عنہ ) بھی وہیں موجود تھے انہوں نے پکار کر کہا: اے اللہ کے بندو یہ تو میرے والد ہیں میرے والد! عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: اللہ کی قسم! اس وقت تک لوگ وہاں سے نہیں ہٹے جب تک انہیں قتل نہ کر لیا۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے صرف اتنا کہا اللہ تمہاری مغفرت کرے۔ ( ہشام نے بیان کیا کہ ) اللہ کی قسم! حذیفہ رضی اللہ عنہ برابر یہ کلمہ دعائیہ کہتے رہے ( کہ اللہ ان کے والد پر حملہ کرنے والوں کو بخشے جو کہ محض غلط فہمی کی وجہ سے یہ حرکت کر بیٹھے ) یہ دعا مرتے دم تک کرتے رہے۔

Narrated `Aisha: On the day of the battle of Uhud the pagans were defeated completely. Then Satan shouted loudly, O Allah's slaves! Beware the ones behind you! So the front files attacked the back ones. Then Hudhaifa looked and saw his father, and said loudly, O Allah's slaves! My father! My father! By Allah, they did not stop till they killed him (i.e. Hudaifa's father). Hudhaifa said, May Allah forgive you! The sub-narrator said, By Allah, because of what Hudhaifa said, he remained in a good state till he met Allah (i.e. died).

Haidth Number: 3824