Blog
Books
Search Hadith

قریش نے جو کعبہ کی مرمت کی تھی اس کا بیان

(25) CHAPTER. The building of the Kabah.

2 Hadiths Found
جب کعبہ کی تعمیر ہو رہی تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور عباس رضی اللہ عنہ اس کے لیے پتھر ڈھو رہے تھے عباس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا اپنا تہبند گردن پر رکھ لیں اس طرح پتھر کی ( خراش لگنے سے ) بچ جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ایسا کیا تو آپ زمین پر گر پڑے اور آپ کی نظر آسمان پر گڑ گئی جب ہوش ہوا تو آپ نے چچا سے فرمایا کہ میرا تہبند لائیں پھر انہوں نے آپ کا تہبند خوب مضبوط باندھ دیا۔

Narrated Jabir bin `Abdullah: When the Ka`ba was rebuilt, the Prophet and `Abbas went to carry stones. `Abbas said to the Prophet (Take off and) put your waist sheet over your neck so that the stones may not hurt you. (But as soon as he took off his waist sheet) he fell unconscious on the ground with both his eyes towards the sky. When he came to his senses, he said, My waist sheet! My waist sheet! Then he tied his waist sheet (round his waist).

Haidth Number: 3829
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بیت اللہ کے گرد احاطہٰ کی دیوار نہ تھی لوگ کعبہ کے گرد نماز پڑھتے تھے پھر جب عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے اس کے گرد دیوار بنوائی۔ عبیداللہ نے بیان کیا کہ یہ دیواریں بھی پست تھیں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ان کو بلند کیا۔

Narrated `Amr bin Dinar and 'Ubaidullah bin Abi Yazid: In the lifetime of the Prophet there was no wall around the Ka`ba and the people used to pray around the Ka`ba till `Umar became the Caliph and he built the wall around it. 'Ubaidullah further said, Its wall was low, so Ibn Az-Zubair built it.

Haidth Number: 3830