Blog
Books
Search Hadith

حجر بستی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گزرنا

(81) CHAPTER. The dismounting of the Prophet at (the place called) Al-Hijr.

2 Hadiths Found
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقام حجر سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان لوگوں کی بستیوں سے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا، جب گزرنا ہو تو روتے ہوئے ہی گزرو، ایسا نہ ہو کہ تم پر بھی وہی عذاب آ جائے جو ان پر آیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک پر چادر ڈال لی اور بڑی تیزی کے ساتھ چلنے لگے، یہاں تک کہ اس وادی سے نکل آئے۔

Narrated Ibn `Umar: When the Prophet passed by Al-Hijr, he said, Do not enter the dwelling places of those people who were unjust to themselves unless you enter in a weeping state lest the same calamity as of theirs should befall you. Then he covered his head and made his speed fast till he crossed the valley.

Haidth Number: 4419
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اصحاب حجر کے متعلق فرمایا کہ اس «معذب» قوم کی بستی سے جب تمہیں گزرنا ہی ہے تو تم روتے ہوئے گزرو، کہیں تم پر بھی وہ عذاب نہ آ جائے جو ان پر آیا تھا۔

Narrated Ibn `Umar: Allah's Apostle said to his companions who were at Al-Hijr, Do not enter upon these people who are being punished, except in a weeping state, lest the same calamity as of theirs should befall you...

Haidth Number: 4420