Blog
Books
Search Hadith

آیت ( ( حافظوا علی الصلٰوات والصلٰوۃ الوسطیٰ ) ) کی تفسیر

(42) CHAPTER. Guard strictly the (five obligatory) As-Salawat (the prayers), especially the middle Salat (i.e., the best prayer - Asr)... (V.2:238)

1 Hadiths Found
( دوسری سند ) امام بخاری نے کہا کہ مجھ سے عبدالرحمٰن بن بشیر بن حکم نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے ہشام بن حسان نے، کہا کہ مجھ سے محمد بن سیرین نے بیان کیا، ان سے عبیدہ بن عمرو نے اور ان سے علی رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے موقع پر فرمایا تھا، ان کفار نے ہمیں درمیانی نماز نہیں پڑھنے دی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا، اللہ ان کی قبروں اور گھروں کو یا ان کے پیٹوں کو آگ سے بھر دے۔ قبروں اور گھروں یا پیٹوں کے لفظوں میں شک یحییٰ بن سعید راوی کی طرف سے ہے۔

Narrated `Ali: On the day of Al-Khandaq (the battle of the Trench). the Prophet said, They (i.e. pagans prevented us from offering the middle (the Best) Prayer till the sun had set. May Allah fill their graves, their houses (or their bodies) with fire.

Haidth Number: 4533