Blog
Books
Search Hadith

بچھونے پر نماز پڑھنا ( جائز ہے )

CHAPTER. To offer Salat (the prayer) on the bed.

3 Hadiths Found
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سو جاتی اور میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبلہ میں ہوتے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے، تو میرے پاؤں کو آہستہ سے دبا دیتے۔ میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی اور آپ جب کھڑے ہو جاتے تو میں انہیں پھر پھیلا دیتی۔ ان دنوں گھروں میں چراغ بھی نہیں ہوا کرتے تھے۔

Narrated Abu Salama: `Aisha the wife of the Prophet said, I used to sleep in front o Allah's Apostle and my legs were opposite his Qibla and in prostration he pushed my legs and I withdrew then and when he stood, I stretched them.' `Aisha added, In those days the houses were without lights.

Haidth Number: 382
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے بچھونے پر نماز پڑھتے اور عائشہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان اس طرح لیٹی ہوتیں جیسے ( نماز کے لیے ) جنازہ رکھا جاتا ہے۔

Narrated `Aisha: Allah Apostle prayed while I was lying like a dead body on his family bed between him and his Qibla.

Haidth Number: 383
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بچھونے پر نماز پڑھتے جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور عائشہ رضی اللہ عنہا سوتے اور عائشہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان اس بستر پر لیٹی رہتیں۔

Narrated `Urwa: The Prophet prayed while `Aisha was lying between him and his Qibla on the bed on which they used to sleep.

Haidth Number: 384