Blog
Books
Search Hadith

کسی عورت کا شوہر اگر غائب ہو تو اس کی عورت کیونکرخرچ کرے اور اولاد کے خرچ کا بیان ۔

(5) CHAPTER. The expenditure of a woman whose husband is away from her, and the expenditure of her child.

2 Hadiths Found
ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ابوسفیان ( ان کے شوہر ) بہت بخیل ہیں، تو کیا میرے لیے اس میں کوئی گناہ ہے اگر میں ان کے مال میں سے ( اس کے پیٹھ پیچھے ) اپنے بچوں کو کھلاؤں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں، لیکن دستور کے مطابق ہونا چاہیے۔

Narrated `Aisha: Hind bint `Utba came and said, O Allah's Apostle! Abu Sufyan is a miser so is it sinful of me to feed our children from his property? Allah's Apostle said, No except if you take for your needs what is just and reasonable.

Haidth Number: 5359
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر عورت اپنے شوہر کی کمائی میں سے، اس کے حکم کے بغیر ( دستور کے مطابق ) اللہ کے راستہ میں خرچ کر دے تو اسے بھی آدھا ثواب ملتا ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, If the wife gives of her husband's property (something in charity) without his permission, he will get half the reward.

Haidth Number: 5360