Blog
Books
Search Hadith

شام کا کھانا حاضر ہو تو نماز کے لیے جلدی نہ کرے ۔

(58) CHAPTER. If super or dinner is served then one should not hurry to finish it [when the time for Salat (prayer) is due].

4 Hadiths Found
انہوں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے بکری کے شانے کا گوشت کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے، پھر آپ کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ گوشت اور چھری جس سے آپ کاٹ رہے تھے، چھوڑ کر کھڑے ہو گئے اور نماز پڑھائی اور اس نماز کے لیے نیا وضو نہیں کیا۔

Narrated `Amr bin Umaiyya: That he saw Allah's Apostle cutting a piece of mutton from its shoulder part he was carrying in his hand. When he was called for prayer, he put it down and the knife with which he was cutting it. Then he stood up and offered the prayer without performing new ablution.

Haidth Number: 5462
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب رات کا کھانا سامنے رکھ دیا گیا ہو اور نماز بھی کھڑی ہو گئی ہو تو پہلے کھانا کھاؤ۔ اور ایوب سے روایت ہے، ان سے نافع نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کے مطابق۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, If supper is served and the Iqama for (Isha) prayer is proclaimed, start with you supper first.

Haidth Number: 5463
ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک مرتبہ رات کا کھانا کھایا اور اس وقت آپ امام کی قرآت سن رہے تھے۔

Narrated Nafi: Once Ibn Umar was taking his supper while he was listening to the recitation of (Quran by) the Imam (in the Isha prayer).

Haidth Number: 5464
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کھڑی ہو چکے اور رات کا کھانا بھی سامنے ہو تو کھانا کھاؤ۔ وہیب اور یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے ہشام نے کہ جب رات کا کھانا رکھا جا چکے۔

Narrated Aisha: The Prophet said, If the Iqama for (`Isha') prayer is proclaimed and supper is served, take your supper first.

Haidth Number: 5465