Blog
Books
Search Hadith

جسے مسجد میں کھانے کے لیے کہا جائے اور وہ اسے قبول کر لے

(43) CHAPTER. Receiving an invitation to dinner in the mosque and accepting it.

1 Hadiths Found
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور بھی کئی لوگ تھے۔ میں کھڑا ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تجھ کو ابوطلحہ نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کھانے کے لیے؟ ( بلایا ہے ) میں نے عرض کی کہ جی ہاں! تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قریب موجود لوگوں سے فرمایا کہ چلو، سب حضرات چلنے لگے اور میں ان کے آگے آگے چل رہا تھا۔

Narrated Anas: I found the Prophet in the mosque along with some people. He said to me, Did Abu Talha send you? I said, Yes . He said, For a meal? I said, Yes. Then he said to his companions, Get up. They set out and I was ahead of them.

Haidth Number: 422