Blog
Books
Search Hadith

مریض کے لیے حریرہ پکانا

(8) CHAPTER. At-Talbina (a kind of porridge prepared from milk, honey and white flour, etc.) for the patient.

2 Hadiths Found
عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار کے لیے اور میت کے سوگواروں کے لیے تلبینہ ( روا، دودھ اور شہد ملا کر دلیہ ) پکانے کا حکم دیتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تلبینہ مریض کے دل کو سکون پہنچاتا ہے اور غم کو دور کرتا ہے ( کیونکہ اسے پینے کے بعد عموماً نیند آ جاتی ہے یہ زود ہضم بھی ہے ) ۔

Narrated 'Urwa: Aisha used to recommend at-Talbina for the sick and for such a person as grieved over a dead person. She used to say, I heard Allah's Apostle saying, 'at-Talbina gives rest to the heart of the patient and makes it active and relieves some of his sorrow and grief.'

Haidth Number: 5689
وہ تلبینہ پکانے کا حکم دیتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ اگرچہ وہ ( مریض کو ) ناپسند ہوتا ہے لیکن وہ اس کو فائدہ دیتا ہے۔

Narrated Hisham's father: `Aisha used to recommend at-Talbina and used to say, It is disliked (by the patient) although it is beneficial.''

Haidth Number: 5690