Blog
Books
Search Hadith

امراض میں چھوت لگنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے

(54) CHAPTER. No Adwa (no contagious disease is conveyed without Allah's Permission).

5 Hadiths Found
مجھے سالم بن عبداللہ اور حمزہ نے خبر دی اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت لگ جانے کی کوئی حقیقت نہیں ہے، بدشگونی کی کوئی اصل نہیں۔ ( اگر ممکن ہوتی تو ) نحوست تین چیزوں میں ہوتی، گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔

Narrated `Abdullah bin `Umar: Allah's Apostle said, there is neither 'Adha nor Tiyara, and an evil omen is only in three: a horse, a woman and a house. (See the foot-note of Hadith No. 649)

Haidth Number: 5772
Haidth Number: 5773
مریض اونٹوں والا اپنے اونٹ تندرست اونٹوں والے کے اونٹ میں نہ چھوڑے۔

Abu Huraira also said: The Prophet said, The cattle suffering from a disease should not be mixed up with healthy cattle (or said Do not put a patient with a healthy person as a precaution. )

Haidth Number: 5774
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت کوئی چیز نہیں ہے۔ اس پر ایک دیہاتی نے کھڑے ہو کر پوچھا آپ نے دیکھا ہو گا کہ ایک اونٹ ریگستان میں ہرن جیسا صاف رہتا ہے لیکن جب وہی ایک خارش والے اونٹ کے پاس آ جاتا ہے تو اسے بھی خارش ہو جاتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیکن پہلے اونٹ کو کس نے خارش لگائی تھی۔

Abu Huraira also said: Allah's Apostle said, No 'Adha. A bedouin got up and said, Don't you see how camels on the sand look like deer but when a mangy camel mixes with them, they all get infected with mange? On that the Prophet said, Then who conveyed the (mange) disease to the first camel?

Haidth Number: 5775
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت لگنا کوئی چیز نہیں ہے اور بدشگونی نہیں ہے البتہ نیک فال مجھے پسند ہے۔ صحابی نے عرض کیا نیک فال کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھی بات منہ سے نکالنا یا کسی سے سن لینا۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, No 'Adha nor Tiyara; but I like Fal. They said, What is the Fal? He said, A good word.

Haidth Number: 5776